پاکستانی طلبہ کے لیے ایک سنہری موقع کھل گیا ہے جسے ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہیے۔
چین نے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے، لیکن اہل طلبہ کو درخواست جمع کرانے کے لیے محدود وقت ہے۔
اس اسکالرشپ میں نہ صرف ٹیوشن فیس مکمل مفت ہے، بلکہ رہائش، میڈیکل سہولیات اور ماہانہ وظیفہ بھی شامل ہے۔
یہ موقع خاص طور پر انجینئرنگ، سائنسز اور سوشل سائنسز کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے دستیاب ہے۔
اہل امیدوار ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ذریعے درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں، مگر وقت بہت کم ہے۔ اسکالرشپ کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 جنوری 2026 مقرر ہے۔
اگر آپ عالمی معیار کی تعلیم کے خواب دیکھ رہے ہیں، تو یہ موقع ہاتھ سے جانے نہ دیں – آخری تاریخ قریب ہے اور موقع صرف منتخب طلبہ کو ملے گا!
یہ بھی پڑھیں : کینیڈا نے 13 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری داخلے کا اعلان کر دیا
دوسری جانب کینیڈا نے 13 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا اور بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
اس فیصلے کے تحت کیریبین اور لاطینی امریکی ممالک کے شہری اب مخصوص شرائط پوری کرنے کی صورت میں بغیر ویزا کینیڈا کا سفر کر سکیں گے۔
اس اقدام کے ساتھ ہی کینیڈا نے اپنے الیکٹرانک ٹریول آتھرائزیشن (eTA) پروگرام کو بھی مزید ممالک تک بڑھا دیا ہے تاکہ قلیل مدتی دوروں کے لیے داخلے کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔
نئے ویزا فری ممالک کی فہرست میں شامل ہیں:
اینٹیگوا اینڈ باربوڈا، ارجنٹینا، کوسٹا ریکا، مراکش، پاناما، فلپائن، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ لوسیا، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گریناڈینز، سیشلز، تھائی لینڈ، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، اور یوراگوئے۔
کینیڈا کی حکومت کے مطابق یہ اقدام کیریبین ممالک کے ساتھ تعلقات میں ایک مثبت پیش رفت ہے، کیونکہ ان میں سے پانچ ممالک پہلی بار اس فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ ویزا فری داخلے کی یہ سہولت صرف ان مسافروں کے لیے ہوگی جو ہوائی سفر کے ذریعے کینیڈا آئیں، اور جنہوں نے گزشتہ 10 برسوں میں کبھی کینیڈین ویزا حاصل کیا ہو یا اس وقت ان کے پاس امریکا کا درست نان امیگرنٹ ویزا موجود ہو۔





