سرد موسم کے پیشِ نظر سکولوں میں چھٹیاں بڑھا دی گئیں

پنجاب میں سردی میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھا دی گئی ہیں۔

سردیوں کی شدت کے پیش نظر پنجاب اور سندھ میں تعلیمی اداروں کے شیڈول میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا ہے، صوبے کے تمام نجی اور سرکاری کالجز اب 19 جنوری کو کھلیں گے۔

محکمہ کی جانب سے جاری مراسلے میں تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحانات کے شیڈول کو بھی مراسلے کے مطابق ترتیب دیں۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق یہ فیصلہ عوامی رائے شماری کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں اکثریت نے چھٹیوں میں توسیع کے حق میں ووٹ دیا۔

صوبہ سندھ میں سردی کی شدت کے پیش نظر تعلیمی اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے، وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مشاورت کے بعد اعلان کیا کہ صوبے کے تمام سرکاری اور نجی سکول اگلے دو ہفتوں کے لیے صبح 9 بجے کھلیں گے۔

سکولوں کے بند ہونے کے اوقات کار پہلے کی طرح معمول کے مطابق رہیں گے، فیصلہ 26 جنوری تک نافذ رہے گا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top