حیدرآباد سے کراچی پہنچنے میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، لیکن آج جلسہ ضرور ہوگا، سہیل آفریدی

حیدرآباد سے کراچی پہنچنے میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، لیکن آج جلسہ ضرور ہوگا، سہیل آفریدی

حیدرآباد سے کراچی پہنچنے میں مشکلات،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا ویڈیو بیان جاری، جلسہ آج ضرور ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے حیدرآباد سے کراچی پہنچنے کے بعد اپنا ویڈیو بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ ’’میں کراچی پہنچ گیا ہوں اور جلسہ آج ضرور ہوگا۔‘‘

تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی نے بتایا کہ حیدرآباد سے کراچی پہنچنے میں انہیں ساڑھے سات گھنٹے لگے۔ وزیراعلیٰ نے الزام لگایا کہ انہیں جان بوجھ کر سنسان اور ویران سڑکوں پر دھکیلا گیا تاکہ ان کے سفر میں رکاوٹیں پیدا کی جا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’یہ لوگ اقتدار کے نشے میں پاگل ہو چکے ہیں۔‘‘

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کی عوام ’’بانی پی ٹی آئی زندہ باد‘‘ کے نعرے لگا رہی ہے اور وہ تین بجے جلسہ گاہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ ان کا واضح کہنا تھا’’جلسہ تو ہوگا، انشاء اللہ۔‘‘

وزیراعلیٰ کے اس ویڈیو بیان سے واضح ہوتا ہے کہ سیاسی میدان میں سرگرمیاں جاری ہیں اور جلسہ آج کے دن کسی صورت ملتوی نہیں ہوگا۔

Scroll to Top