پاک افغان کشیدہ صورتحال: پاکستان کے ہر انچ کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

سہیل آفریدی کے اعزاز میں منعقد ہونیوالا برنچ پروگرام مؤخر، تاجر برادری اور مہمانوں میں تشویش

سہیل خان آفریدی کے اعزاز میں برنچ پروگرام اچانک مؤخر، آل سٹی تاجر اتحاد کی جانب سے مہمانوں اور تاجر برادری کے لیے دلی معذرت، نئی تاریخ جلد اعلان کی جائیگی

آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جناب سہیل خان آفریدی کے اعزاز میں منعقد ہونے والا برنچ پروگرام فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔ یہ تقریب اتوار 11 جنوری کو ہونے والی تھی، تاہم چند ناگزیر انتظامی اور وقتی وجوہات کے پیش نظر اس کے انعقاد کو ممکن نہ بنایا جا سکا۔

ایسوسی ایشن کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ’’ہم اپنے تمام معزز مہمانوں، تاجر برادری اور میڈیا نمائندگان سے دلی معذرت کے ساتھ تعاون کی درخواست کرتے ہیں۔ پروگرام کی نئی تاریخ کے تعین اور دیگر تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔‘‘

ترجمان نے مزید کہا کہ ’’آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن وزیر اعلیٰ کے ساتھ تاجر برادری کے تعلقات اور مشاورت کو بہت اہمیت دیتی ہے، اور اس نوعیت کی تقریبات کو شفاف اور مہمان نواز ماحول میں منعقد کرنے کا مقصد ہمیشہ برقرار رہے گا۔‘‘

اس پروگرام کا مقصد وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے اعزاز میں تاجر برادری کے درمیان روابط مضبوط کرنا اور معاشی و کاروباری امور پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ نئی تاریخ طے ہونے کے بعد تمام متعلقہ افراد کو بروقت آگاہ کیا جائے گا تاکہ ہر کوئی شرکت کر سکے۔

اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایسوسی ایشن کا مقصد ہمیشہ اپنے پروگرامز کو منظم، شفاف اور تمام شرکا کے لیے دوستانہ ماحول میں منعقد کرنا رہا ہے اور آئندہ بھی ایسا ہی کیا جائے گا۔

Scroll to Top