خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کسانوں کو مفت بیچ دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔
محکمہ زراعت کے مطابق ابتدائی مرحلے میں صوبے کے 7 اضلاع میں کسانوں کو مفت بیج دی جائیگی ۔ابتدائی طورپر پشاور ، سوات ، دیر ، نوشہرہ ، ڈی آئی خان ، مردان ،چارسدہ اور پشاور کے کسانوں کو یہ سہولت دی جائیگی ۔
کندم ، چاول ، مکئی اور دیگر اجناس کے بیج کسانوں میں مفت تقسیم کئے جائینگے ، کسانوں کو بیج اضلاع کے درجہ حرارت اور ماحول کے مطابق دیاجائیگا ۔
ابتدائی مرحلے میں خیبر پختونخوا کے 4 لاکھ 53 ہزار کسان اس سے مستفید ہوں گے ۔
وزیر زراعت سجاد بارکوال نے کہا کہ سیلاب سے متاثر ہ اضلاع کے کسانوں کو بھی مفت بیج دیں گے جس علاقے میں جو بیج پیدا ہوسکتا ہے وہاں کے کسانوں کو وہی بیج دیاجائیگا۔
وزیر زراعت نے کہا کہ اگلے مرحلے میں تمام اضلاع کے کسانوں کو مفت بیج جلد دیاجائیگا ۔ کوشش ہے کسانوں کو سپورٹ فراہم کریں ۔