صوابی : تاجروں کی ٹی ایم اے کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

Pakistan SCO Summit 2026

تاجروں کی جانب سے مطالبات نہ پورے ہونے پر انتظامیہ کیخلاف ہڑتال ۔دکانیں اور مارکیٹیں بند رہیں

تفصیلات کے مطابق صوابی میں تاجروں کی ٹی ایم اے صوابی کیخلاف شٹرڈائون ہڑتال ، دکانیں اور مارکیٹیں بند رہیں ۔تاجروں کے مطابق گذشتہ روز مردان روڈ پر فلیکس کی دکان میں آگ لگ گئی ،

ٹی ایم اے کو متعدد بار فون کالز کیں لیکن فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر نہ پہنچ سکا جس کے باعث کروڑوں کا نقصان ہوا

متاثرہ تاجروں نے مطالبہ کیا کہ ٹی ایم او اور ٹی ایم اے اہلکاروں کو فوری طورپر معطل کرکے نقصان کا ازالہ کیاجائے ،تاجربرادری نےمطالبات پور ے نہ ہونے تک ہڑتال جاری رہنے کا عندیہ بھی دیدیا

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top