کون کریگا شائقین کو حیران؟ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹی 20 اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی سامنے آ گئے

کون کریگا شائقین کو حیران؟ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹی 20 اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی سامنے آ گئے

فائنل اسکواڈ کا اعلان چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد متوقع، شائقین کو معلوم ہوگا کون کھیلیں گے ہوم سیریز میں اور ٹیم کس طرح عالمی چیلنجز کا سامنا کرے گی۔

ورلڈ کپ اور آسٹریلیا کے خلاف فیصلہ کن سیریز کے لیے پاکستان کے ممکنہ ٹی 20 اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے لیے حتمی مشاورت رواں ہفتے ہی مکمل کی جائے گی اور چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد اسکواڈ کا اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان سلمان علی آغا کی قیادت میں ممکنہ اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، شاداب خان، بابر اعظم، فہیم اشرف، محمد نواز، عثمان خان اور ابرار احمد شامل ہونے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، سلمان مرزا اور خواجہ نافع بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں، جبکہ عبدالصمد، وسیم جونیئر اور عثمان طارق ریزرو کھلاڑی کے طور پر ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن دورۂ سری لنکا کے اختتام پر لاہور پہنچ رہے ہیں، جہاں قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اراکین سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپس آ رہے ہیں۔ ہیڈ کوچ اور کپتان کی سلیکٹرز سے مشاورت کے بعد فائنل اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی کھلاڑیوں کے نام آئی سی سی کو بھی بھجوا دیے ہیں۔ امکان ہے کہ 31 جنوری سے قبل آئی سی سی کی اجازت کے بغیر اسکواڈ میں تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ تجربہ کار کھلاڑیوں کی شمولیت اسے عالمی سطح پر مضبوط امیدوار بنا سکتی ہے۔ شائقین کرکٹ خاص طور پر آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کے ممکنہ پرفارمنس کے بارے میں بے حد پرجوش ہیں۔

Scroll to Top