وزیراعظم کل کس ملک کا سرکاری دورہ کرینگے اور کون کونسی اہم شخصیات سے ملاقات کرینگے؟ جانئے

وزیراعظم کل کس ملک کا سرکاری دورہ کرینگے اور کون کونسی اہم شخصیات سے ملاقات کرینگے؟ جانئے

وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے کل سوئٹزرلینڈ روانگی کا اعلان کردیا ۔

وزیراعظم شہباز شریف کل سرکاری دورے پر سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم 19 سے 23 جنوری تک ڈیوس کا دورہ کریں گے جہاں وہ ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں دنیا بھر کے رہنما، تاجر، عالمی تنظیموں کے اعلیٰ نمائندے اور اقتصادی ماہرین شریک ہوں گے۔ فورم میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھی شرکت متوقع ہے اور دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہونے کا امکان ہے۔ اجلاس میں تقریباً 3 ہزار سے زائد عالمی رہنما، کاروباری افراد اور اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے اہم سیشنز اور مباحثوں میں حصہ لیں گے اور عالمی اقتصادی، تجارتی و معاشی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم متعدد گلوبل لیڈرز، سرمایہ کاروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں پاکستان کی اقتصادی ترقی، سرمایہ کاری کے مواقع اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر بات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان کے عالمی سطح پر اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Scroll to Top