خیبر پختونخوا: سرکاری ملازمین کو تنخواہ مل گئی

پشاور: وزیر اعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی ہدایات پر سرکاری ملازمین کو تنخواہ ادا کردی گئی۔  

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا نے سرکاری ملازمین کو تنخواہ دینے میں دیگر صوبوں سے سبقت لے لی اور رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی تنخواہ اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردی گئی ہے۔ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی تیاریوں کے لیے تنخواہ ادا کی گئی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ریٹائیرڈ ملازمین کو بھی پینشن فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی قیادت میں مالی طور پر مستحکم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عید تک بلدیاتی نمائندوں کے مسائل حل نہ ہوئے تو دھرنا دیں گے، گورنر خیبر پختونخوا

Scroll to Top