خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس: اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اور شفیع جان کے درمیان گرما گرم بحث مباحثہ

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس: اپوزیشن لیڈرڈاکٹرعباد اور شفیع جان کے درمیان گرما گرم بحث مباحثہ

شاہد جان 

 خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی شفیع جان کے درمیان درمیان گرما گرم بحث مباحثہ ہوا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب اپوزیشن لیڈر اپنی تقریر کر رہے تھے اور شفیع جان نے مداخلت کی۔

شفیع جان نے اپوزیشن لیڈر سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ اپنی تقریر کے لیے جھوٹ کا سہارا نہ لیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی ایم این اے کے خلاف ایف آئی آر درج

مزید مکالمے میں شفیع جان نے کہا کہ آپ فارم 47 کے ذریعے بھرتی ہوئے ہیں جس پر اپوزیشن لیڈر نے جواب میں کہا کہ آپ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے جب میں سیاست کر رہا تھا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آپ بھی استعفی دیں اور میں بھی دوں گا، اور ہم دونوں اپنے لیڈر کے بغیر انتخابات لڑیں گے، پھر پتہ چلے گا کہ آپ کتنے ووٹ حاصل کرتے ہیں اور میں کتنے ،جس پر شفیع جان نے جواب دیا کہ آپ کا لیڈر چور ہے، اسی لیے آپ اپنے لیڈر کے نام پر انتخابات نہیں لڑ سکتے۔

Scroll to Top