ملک بھر میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 22 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسطاً 1381 روپے رہی، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.44 فیصد زیادہ ہے۔ پچھلے ہفتے اوسط قیمت 1375 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1449 روپے رہی، جو پچھلے ہفتے کے 1448 روپے کے مقابلے میں معمولی اضافہ ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1377، راولپنڈی 1370، گوجرانوالہ 1400 ، سیالکوٹ 1360، لاہور 1447، فیصل آباد 1400 ، سرگودھا 1403، ملتان 1392، بہاولپور 1393، پشاور 1353 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1300 روپے ریکارڈ کی گئی۔
کراچی میں اوسط قیمت 1389، حیدرآباد 1435، سکھر 1530، لاڑکانہ 1407، کوئٹہ 1490 اور خضدار 1443 روپے ریکارڈ کی گئی۔





