پی ایس ایل 11، کیٹیگریز کی فہرست جاری، کن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا؟

پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق ایمرجنگ کیٹیگری میں مجموعی طور پر 14 کھلاڑیوں کی کیٹیگری رینیو کی گئی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے سعد مسعود، محمد شہزاد اور غازی غوری کو ایمرجنگ کیٹیگری میں برقرار رکھا گیا ہے۔

کراچی کنگز سے وابستہ ریاض اللہ، فواد علی اور سعد بیگ بھی ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل ہیں جبکہ پشاور زلمی کے معاذ صداقت، عبداللہ فضل اور علی رضا بھی پلیئرز آکشن کے لیے اسی کیٹیگری میں دستیاب ہوں گے۔

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شاہد عزیر اور محمد ذوالفقار کو بھی ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد ذیشان اور شامل حسین جبکہ لاہور قلندرز کے مومن قمر بھی ایمرجنگ کیٹیگری کا حصہ ہوں گے۔

دوسری جانب سلور کیٹیگری میں 16 مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگری رینیو کی گئی ہے، ملتان سلطانز کے یاسر خان، عامر برکی، محمد جنید، ہمایوں الطاف، علی عمران، جہانزیب سلطان اور عبید شاہ سلور کیٹیگری میں آکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

لاہور قلندرز کے محمد اخلاق، محمد نعیم اور عازب کو بھی سلور کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد فائق اور حنین شاہ بھی سلور کیٹیگری کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک کا پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

پشاور زلمی کے عارف یعقوب اور مہران ممتاز جبکہ کراچی کنگز کے مرزا مامون اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے علی ماجد بھی سلور کیٹیگری میں پلیئرز آکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

Scroll to Top