مجھ پر ہٹ کریں گے تو میں بولوں گا، شفیع جان اور مصدق ملک پروگرام میں لڑ پڑے

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات شفیع جان اور وفاقی وزیر مصدق ملک کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کی آوازیں بلند ہو گئیں اور ماحول خاصا تلخ ہو گیا، دونوں نے ایک دوسرے پر سخت جملے کسے۔

پروگرام کے دوران مصدق ملک نے شفیع جان سے کہا کہ آپ آج کچھ زیادہ ناراض دکھائی دے رہے ہیں جس پر شفیع جان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے لوگ تکلیف میں ہیں، اس پر مصدق ملک نے جواب دیا کہ میرے بھی لوگ تکلیف میں ہیں آپ زیادہ بڑھ بڑھ کر باتیں نہ کریں۔

تلخی اس وقت مزید بڑھ گئی جب مصدق ملک نے کہا آرام سے میری بات مت کاٹو جس پر شفیع جان نے جواب دیا کہ وہ کسی کی بات نہیں کاٹ رہے، شفیع جان نے کہا آپ نے مجھ پر ہٹ کیا ہے مجھ پر ہٹ کریں گے تو میں بولوں گا۔

گفتگو کے دوران اینکر نے صورتحال کو قابو میں لانے کی کوشش کی تاہم دونوں کے درمیان تناؤ کم نہ ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: وادی تیراہ کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے، حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں،فواد چودھری

شفیع جان نے کہا کہ ان کے لوگ بے گھر ہو رہے ہیں جبکہ فیصلے بند کمروں میں بیٹھ کر مسلط کیے جا رہے ہیں جو ناقابل قبول ہے۔

Scroll to Top