پاکستان اور ازبکستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں، معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور ازبکستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں، معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں ۔

ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں دونون ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہبا زشریف اور ازبک صدر شوکت مرزا یوف نے شرکت کی ۔

تقریب میں تاشقند اور لاہور کے درمیان ایم او یو کا تبادلہ ہوا پاکستان اور ازبکستان کے درمیان معلومات کے تبادلے اور سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان نوجوانوں کے امور سے متعلق ایم او یو کا بھی تبادلہ ہوا ۔وزیراعظم شہبا ز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت نے تقریب کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے ، اس موقع پر وزیراعظم شہبا ز شریف نے ازبک صدر شوکت مرزا یوف کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرلی ۔

افغان سرزمین پاکستان سمیت کسی بھی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے ، وزیراعظم شہباز شریف کا پریس کانفرنس کے دوران گفتگو ۔

Scroll to Top