خیبرپختونخوا: ایم ٹی آئیز کی تمام بھرتیاں ایٹا کے ذریعے کرنے کے ہدایات

Pakistan SCO Summit 2026

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ایم ٹی آئیز کی تمام بھرتیاں ایٹا کے ذریعے کرنے کے ہدایات جاری کردی گئی ۔

مشیر صحت احتشام علی نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے ایم ٹی آئیز کی تمام بھرتیاں ایٹا کے ذریعے کرائی جائیں ۔ اس کے علاوہ کوئی نجی یا دیگر ٹیسٹنگ ایجنسیز قابل قبول نہیں ۔

مشیر صحت نے کہا کہ یہ ادھر اُدھر ٹیسٹنگ ایجنسیز کا بازار محکمہ صحت میں آج سے بند ہوجانا چاہیے ایٹا کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ کروا رہی ہے جس سے شفافیت کو فروغ مل رہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ دیگر ایجنسیاں بھرتی کا ٹینڈر لیکر آپ کو مرضی کے افراد بھرتی کرکے دیتی ہیں ، محکمہ صحت کے تمام ذیلی اداروں میں آج سے بھرتیاں ایٹا کے ذریعے ہونگی ۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top