اسلام آباد: فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے تاحال 21 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی فنڈنگ کا حساب نہیں دیا۔
ذرائع کے مطابق اس کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، عارف نقوی اور دیگر افراد شامل ہیں۔ ملزمان پر 2.1 ملین ڈالر کی غیر قانونی فنڈنگ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رقم غیر ملکی ذرائع سے موصول ہوئی، جس سے پاکستان کے انتخابی اور سیاسی مالیاتی قوانین کی تعمیل پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔
کیس کے ریکارڈ کے مطابق سیاسی جماعتیں اپنی فنڈنگ کے ذرائع اور اخراجات کی مکمل تفصیلات ظاہر کرنے کی پابند ہیں خاص طور پر غیر ملکی فنڈز کی صورت میں۔





