صوابی :ایس ایچ او عبدالعلی عرف گبرکوعہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ سامنے آگئی

Pakistan SCO Summit 2026

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ضیاء الدین احمد کے مطابق تھانہ گبر کے ایس ایچ او عبدالعلی عرف گبر کو واٹس ایپ پر متنازع تصویر لگانے کے باعث عہدے سے ہٹایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر موجود تصویر شدت پسندانہ اور دہشت گرد ذہنیت کی عکاسی کرتی تھی، جو پولیس ضابطۂ اخلاق اور قانون کے منافی ہے۔

ڈی پی او ضیاء الدین احمد نے مزید بتایا کہ آر پی او مردان کی ہدایت پر ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلی سہیل آفریدی کو لاجواب کرنے والی طالبہ نے مزید سوالات اٹھالئے

ان کے مطابق ایس ایچ او کو متعدد بار متنازع تصویر ہٹانے کے لیے آگاہ کیا گیا تاہم بار بار تنبیہ کے باوجود وہ قانون کی خلاف ورزی کرتا رہا، جس کے بعد محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ڈی پی او صوابی کا کہنا تھا کہ پولیس فورس میں کسی بھی قسم کی شدت پسندی یا قانون شکنی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top