کوئٹہ کے سلطان محمد گولڈن نے دو گنیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کر لیے

سلطان محمد خان گولڈن نے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں دو نئے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیے ہیں۔

سلطان محمد خان نے 13 دسمبر 2025 کو دو مختلف کیٹیگریز میں گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی تھی، جن میں ریورس ڈرائیو کے ساتھ 121.72 فٹ طویل ترین جمپ اور ریورس ڈرائیونگ کے دوران تیز ترین ایک میل کا فاصلہ شامل ہے جو انہوں نے محض 57 سیکنڈز میں مکمل کیا۔

ریکارڈ کی کوششوں کے بعد تمام تکنیکی شواہد، جن میں ویڈیو کلپس اور ڈرون فوٹیج شامل تھیں، گنیز ورلڈ ریکارڈز کو فراہم کی گئیں۔

گنیز انتظامیہ نے شواہد کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد انہیں تسلیم کر لیا اور سلطان محمد خان گولڈن کو باضابطہ طور پر دونوں ریکارڈز کا نیا عالمی ریکارڈ ہولڈر قرار دے دیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے تصدیقی سرٹیفکیٹس روانہ کیے جا رہے ہیں، جو 20 فروری 2026 تک موصول ہونے کی توقع ہے جبکہ تصدیق سے متعلق ای میل سلطان محمد خان گولڈن کو موصول ہو چکی ہے۔

Scroll to Top