محمود خان اچکزئی کا 19 اپریل کے جلسے میں شرکت سے انکار، پی ٹی آئی اور اتحادیوں میں اختلافات سامنے آگئے

محمود خان اچکزئی کا وزیراعظم شہباز شریف کوعمران خان کی صحت کے معاملے پرخط

Pakistan SCO Summit 2026

قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک خط لکھ کر اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق تشویش ظاہر کی ہے۔

خط میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ ان کے ذاتی معالجین کے ذریعے کرایا جائے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان کا معائنہ اہلِ خانہ اور ذاتی ڈاکٹروں کی غیر موجودگی میں کیا جا رہا ہے جس پر شدید تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر:وطن واپسی پر افغان خاندان کی گاڑی کو حادثہ

محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم سے فوری ذاتی مداخلت کی درخواست کی اور اس معاملے کو بنیادی انسانی حقوق کا مسئلہ قرار دیا۔

خط میں یہ بھی تجویز دی گئی کہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا ہسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نےعمران خان کے چند ذاتی معالجین کے نام بھی تجویز کیے جن میں ڈاکٹر محمد عاصم یوسف، ڈاکٹر پروفیسر مظہر اسحاق اور ڈاکٹر پروفیسر عامر اعوان شامل ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top