خیبر پختونخوا میں بارش، برفباری کا امکان، احتیاطی تدابیر کی ہدایت

محکمہ موسمیات نے جمعرات سے 28 فروری تک خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

خیبر پختونخوا میں شدید بارش اور برفباری کے علاوہ کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت دیگر قریبی علاقوں میں بھی بارش اور طوفان کا امکان ہے، جبکہ مری اور گلیات میں بھاری برفباری ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں حالیہ بارشیں: صوبائی حکومت نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ جاری کردیا

سندھ اور بلوچستان میں زیادہ تر خشک موسم رہنے کی توقع ہے، تاہم سندھ کے کچھ بالائی اضلاع میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

 

حکام نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موسم کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ کسی بھی غیر متوقع حادثے سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top