پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا؟ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش اور رویت کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اپنی تازہ پیشگوئی جاری کر دی ہے۔

ادارے کے مطابق ماہ شعبان اس سال 29 روز پر مشتمل ہوگا، جس کے نتیجے میں رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان ہے اور پہلا روزہ 19 فروری کو شروع ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ چاند 17 فروری کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوگا۔ اگلے دن چاند کی عمر اور موسم کی صورتحال رویت کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، جس کی وجہ سے اس کے نظر آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سوات : تحصیل کبل میں افسوسناک واقعہ

پاکستان کے مختلف علاقوں میں 18 فروری کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے مضبوط امکانات ہیں اسی بنیاد پر پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

کراچی میں اس دن چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہوگی اور سورج غروب ہونے کا وقت 6 بج کر 25 منٹ جبکہ چاند غروب ہونے کا وقت 7 بج کر 24 منٹ ہوگا، جو چاند دیکھنے کے لیے مناسب وقت سمجھا جاتا ہے۔

Scroll to Top