پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس تین ہزار پوائنٹس سے زائد گر گیا ہے۔

 کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی جہاں 100 انڈیکس تین ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد چار نفسیاتی حدیں کھو بیٹھا۔

کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس ایک لاکھ 88 ہزار 36 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

 ٹریڈنگ کے دوران اچانک فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے باعث مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آ گئی۔

شدید مندی کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 3 ہزار 200 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 84 ہزار 548 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا دکھائی دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج نئی تاریخی بلندی پر، پہلی بار ایک لاکھ 89 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر لی

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار 832 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Scroll to Top