خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز نے دو علیحدہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 24 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع اورکزئی میں کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 14 خوارج ہلاک کیے گئے۔
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے ایک اور کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 خوارج کو ہلاک کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں مؤثر اور پیشہ ورانہ انداز میں کی گئیں جن کے دوران سیکیورٹی فورسز کو کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھ پڑھیں: نوشکی میں دشمن کی پناہ گاہیں تہس نہس! فتنہ الہندستان کے مزید 4 خوارج ہلاک، سکیورٹی فورسز کا دشمن کو دوٹوک پیغام
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں بھارتی سرپرستی میں موجود دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔





