متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ویزوں کے حوالے سےبڑی خوشخبری سنادی

متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد سالم البواب الزیبی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے لیے لیبر ویزے جلد دوبارہ جاری کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں تمام تیاریاں جاری ہیں۔

یہ بیان انہوں نے پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن  کے وفد سے ملاقات کے دوران دیا۔

ملاقات کے دوران پاکستانی مزدوروں کے یو اے ای میں روزگار اور ورک ویزوں کے اجرا سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کیا نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ عید پر عوام کیلئے دستیاب ہوں گے؟گورنراسٹیٹ بینک کا اہم بیان

سالم محمد سالم البواب الزیبی نے تصدیق کی کہ پاکستانیوں کے لیے ورک ویزوں کے اجرا کے اقدامات جاری ہیں اور جلد اس میں پیشرفت متوقع ہے جس سے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان جاری تعاون پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ماہر افرادی قوت کی فراہمی میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں۔

الزیبی نے پاکستانی مزدوروں کی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ وہ یو اے ای کی ترقی اور ملکی معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Scroll to Top