ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں ایک بار پھر مختلف ٹیموں کے تجربہ کار اور عمر رسیدہ کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے جو اپنے وسیع تجربے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
عمان کے آل راؤنڈر محمد ندیم 43 برس کی عمر کے ساتھ اس ایونٹ میں شرکت کرنے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی ہیں۔
محمد ندیم اب تک 70 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں اور اپنی کارکردگی سے ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
فہرست میں دوسرے نمبر پر اٹلی کے کپتان وین میڈسن شامل ہیں، جن کی عمر 42 سال ہے، انہوں نے اب تک 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، جن میں 205 رنز اسکور کیے۔
نیدرلینڈز کے تجربہ کار آل راؤنڈر رولوف وین ڈر مروے بھی 41 سال کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا حصہ ہوں گے۔
انہوں نے 66 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 561 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 74 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔
اس کے علاوہ افغانستان کے محمد نبی، جن کی عمر بھی 41 سال ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک بار پھر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر
محمد نبی 147 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں جبکہ زمبابوے کے بیٹر برینڈن ٹیلر 40 برس کی عمر میں اس میگا ایونٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔





