چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیدرلینڈز کے خلاف فتح فہیم اشرف کے جڑواں بچوں کے نام کر دی

 چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف پاکستان کی فتح فہیم اشرف کے جڑواں بچوں کے نام کر دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ نیدرلینڈز کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا تاہم قومی ٹیم کی جیت فہیم اشرف کے خوبصورت جڑواں بچوں کے نام کرتا ہوں، انہوں نے فہیم اشرف کے بچوں کی صحت، خوشیوں اور روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں فہیم اشرف کی جارحانہ بیٹنگ نے میچ کا نقشہ بدل دیا، جس کی بدولت پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20ورلڈ کپ ! پاکستان نے نیدر لینڈز کو شکست دیدی

فہیم اشرف نے جارحانہ بیٹنگ کرکےمیچ جتوایا،فہیم نے19ویں اوورمیں 3 چھکے ،1چوکا لگایاانہوں نے 11گیندوں پر 29 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔

Scroll to Top