ٹرمپ کی دھمکی نظر انداز ، فرانس اور کینیڈا نے گرین لینڈ میں قونصل خانے کھول دیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں اور دباؤ کے باوجود فرانس اور کینیڈا نے گرین لینڈ میں قونصل خانے باضابطہ طور پر کھول دیے اور ڈنمارک کے ساتھ اپنی حمایت اور تعاون کا عملی مظاہرہ کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس اور کینیڈا نے گرین لینڈ کے دارالحکومت نونُوک میں اپنے قونصل خانوں کا افتتاح کیا، جس کا مقصد کسی تیسرے ملک کی مخالفت نہیں بلکہ گرین لینڈ اور ڈنمارک کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔

فرانسیسی سفیر کرسٹوپ پیرِسوٹ اور نئے قونصل جنرل ژاں نویل پوئریئر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کا قونصل خانہ گرین لینڈ اور ڈنمارک کے ساتھ دوستی اور تعاون کی علامت ہے اور اس کا مقصد امریکا کو کوئی پیغام دینا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط تعلقات اسی وقت بنتے ہیں جب مشکلات میں دوست ساتھ کھڑے ہوں اور فرانس اس عزم کے ساتھ موجود ہے۔

اسی دن کینیڈا کے وزیر خارجہ انیتا آنند اور کینیڈین گورنر جنرل مریم سائمن نے بھی گرین لینڈ میں کینیڈا کے قونصل خانے کا افتتاح کیا اور سرکاری پرچم لہرایا۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا نے 13 خوش نصیب ممالک کو ویزا فری فہرست میں شامل کرلیا

یاد رہے کہ کینیڈا نے دسمبر 2024 میں جبکہ فرانس نے جون 2025 میں گرین لینڈ میں قونصل خانوں کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

Scroll to Top