رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس کل ہوگا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ماہ رمضان 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 شعبان المعظم 1446 ہجری بتاریخ 28 فروری بروز جمعہ کو پشاور میں طلب کیاگیا ہے ۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلاک کمیٹی مولانا عبدالخیر آزاد اجلاس کی صدارت کرینگے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاس کریں گی ،زونل کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا، چاند نظر آئے یا نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلاک کمیٹی مولانا عبدالخیر آزاد کرینگے ۔