اقتدار کی طاقت میں لوگ اندھے اور بہرے ہو جاتے ہیں: لیاقت بلوچ

اقتدار کی طاقت میں لوگ اندھے اور بہرے ہو جاتے ہیں: لیاقت بلوچ

Pakistan SCO Summit 2026

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اقتدار کی طاقت میں لوگ اندھے اور بہر ے ہوجاتے ہیں ، ہر قسم کی رکائوٹیں لگا دی جاتی ہیں ۔

کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کو خطرات لاحق ہیں شدید ترین الفاظ میں آزادی اظہار رائے پر رکائوٹ بننے کی مذمت کرتاہوں ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ بنیادی حقوق چھین لیے جائیں تو لوگ دوسرا راستہ اختیار کرتے ہیں ، وفاق صوبوں کی بات نہ سنے تو اس سے بڑے خطرات لاحق ہوتے ہیں

متحدہ مجلس عمل اور پی ڈی ایم کا اتحاد دیکھا مگر سب کیساتھ فعال کردار ادا کیا ، آئین جمہوریت اور عوام کے ووٹ کے تقدس کی بات کریں ۔ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرانا چاہیے ، تمام جمہوری قوتوں کو قومی ایجنڈے پر اتفاق کرنا چاہیے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئین کو ہر صورت برقرار رکھا جائے ، عدالتوں کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے ۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top