عوام نے انتشاری اور فسادی ٹولے کی ہڑتال مکمل مسترد کردی ،مریم نواز

عوام نے انتشاری اور فسادی ٹولے کی ہڑتال مکمل مسترد کردی ،مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فتنہ فساد کے کلچر کو لوگوں نے مسترد کردیا،پنجاب میں زیرو ہڑتال، زیر و پہیہ جام ، زیرو شٹر ڈائون تھا۔

بسنت فیسٹیول کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی عیاری نہیں چلی،پنجاب والوں نے ہڑتا ل کی کال کو مکمل طور پر مسترد کردیا ۔عوام انتشاری اور فسادی ٹولے کی ہڑتال مکمل مسترد کردی۔

ارب پتیوں کی کال غریب عوام کو نقصان پہنچانے کے لیے تھی،ارب پتیوں نے یومیہ اجرت کمانے والوں کو ہڑتال کی کال دی، ملک بھر کے عوام بسنت منانے کے لیے لاہور آئے ،پنجاب میں کسی بھی جگہ ہڑتال نہیں ہوئی ،عوام نے منفی رویوں اور گالم گلوچ کومسترد کردیا، انتشاری اورفسادی ٹولے کی ہڑتال کو مکمل ناکام بنا دیا گیا۔

میری عمر 52سال ہوگئی پہلی دفعہ دیکھا کہ قانون اس طرح پاسداری کی گئی،ٹریفک پولیس نے بہترین طریقے سے فرائض انجام دئیے ،ہیلتھ کے شعبے کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ، لیسکو،داخلہ اموراور تمام محکموں نے اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائی سب کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ۔

پولیس میں اصلاحات کرنے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی عیاری نہیں چلی اور لوگوں نے بھر پور طریقے سے بسنت منائی ،اپنی مفادات کے لیے کال دینے والوں کو منہ کی کھانا پڑی۔

Scroll to Top