آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کیا ہے جس میں وہ کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے ٹورنامنٹ میں اپنی نمایاں کارکردگی دکھائی۔
اس فہرست میں پاکستان کے فاسٹ بولر علی رضا بھی شامل ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق ٹیم میں بارہ نوجوان کھلاڑی شامل ہیں، جنہوں نے ایونٹ کے دوران غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انگلینڈ کے تھامس ریو کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے جبکہ ان کے ہم وطن مینّی لمسڈن اور بین مائس بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم سے تین کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں، جن میں ویبھاو سوریا وشنّی نمایاں ہیں، جنہوں نے فائنل میں 80 گیندوں پر 175 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے علی رضا واحد کھلاڑی ہیں جو اس اعزاز کے لیے منتخب ہوئے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران 13 وکٹیں حاصل کیں اور 13.92 کی بولنگ اوسط کے ساتھ بہترین کارکردگی پیش کی۔
ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے دیگر کھلاڑیوں میں ویراَن چامودیتھا، فیصل خان شینوزادہ، اولیور پیک، کانشک چوہان، نورستانی عمرزئی، ویٹل لاوز، ہینل پٹیل کے علاوہ تھامس ریو، ویبھاو سوریا وشنّی، بین مائس اور مینّی لمسڈن شامل ہیں۔





