ٹیم ملتان کی نیلامی، حیران کن بولیاں سامنے آ گئیں

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان کی نیلامی کے دوران بولیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں ٹیم کی قیمت 200 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

ملتان کی ٹیم کے حصول کے لیے سی ڈی وینچرز کی جانب سے 2ارب 26کروڑ روپے کی بولی لگائی گئی ہے۔

ایکسپو سینٹر لاہور میں جاری نیلامی کے عمل کے دوران ملتان کی ٹیم کی بولی بڑھتے بڑھتے 2 ارب26کروڑ روپے تک جا پہنچی۔ نیلامی کے لیے ٹیم کی ابتدائی قیمت 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی، جبکہ اس عمل میں مجموعی طور پر پانچ بڈرز حصہ لے رہے ہیں۔

نیلامی کی تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سمیت سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کے مایہ ناز سابق بلے باز ظہیر عباس نے بھی نیلامی میں شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق لاہور قلندرز کے مالکان ثمین رانا اور عاطف رانا بھی نیلامی کے موقع پر ایکسپو سینٹر لاہور پہنچ چکے ہیں، جہاں بولیوں کا عمل بدستور جاری ہے۔

Scroll to Top