پی ایس ایل فرنچائزملتان ریکارڈ قیمت پر فروخت

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان کو ولی ٹیک گروپ نے نے دو ارب 45میں خرید لیا اور ٹیم کا نام رولپنڈی رکھا دیا۔

نیلامی کے دوران بولیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اور ٹیم کی قیمت سوا دو ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔

نیلامی کے لیے ٹیم کی ابتدائی قیمت 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی جبکہ آکشن کے عمل میں پانچ بڈرز نے حصہ لیا۔

ایکسپو سینٹر لاہور میں ہونے والی اس تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اور سابق چیئرمین نجم سیٹھی بھی شریک تھے۔

قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز بلے باز ظہیر عباس نے بھی نیلامی میں شرکت کی، جبکہ لاہور قلندرز کے مالکان ثمین رانا اور عاطف رانا بھی موقع پر موجود تھے۔

نیلامی کے عمل کے اختتام پر ملتان کی ٹیم ولی ٹیک گروپ نے حاصل کر لی جس کے ساتھ ہی پی ایس ایل میں فرنچائز کی فروخت کا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا۔

ولی ٹیک گروپ نے ٹیم کا نام رولپنڈی رکھ دیا۔

واضح رہے کہ سابق مالک علی ترین کی جانب سے ٹیم کی ملکیت برقرار نہ رکھنے کے فیصلے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سیزن کے لیے ملتان سلطانز کے انتظامات خود سنبھالے تھے۔

بعد ازاں پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی نیلامی کامیاب ہونے کے بعد کرکٹ بورڈ نے ملتان سلطانز کو بھی نیلامی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Scroll to Top