خیبرپختونخوا کے مشیرِ خزانہ مزمل اسلم نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ویژن اور وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر رواں سال صوبے کے 10 لاکھ 63 ہزار کم آمدنی والے افراد کو رمضان پیکج دیا جائے گا۔
صوبائی کابینہ کے 47 ویں اجلاس میں رمضان پیکج کی منظوری کی تفصیلات بتاتے ہوئے مزمل اسلم نے بتایاکہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے اس سال فی خاندان اوسطاً 12500 روپے فراہم کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے 2024 کے رمضان میں پہلی بار 10 ہزار روپے فی خاندان پیکج دینے کی روایت قائم کی تھی، جس کی پیروی کرتے ہوئے 2025 میں پنجاب اور دیگر صوبوں نے بھی امدادی رقوم فراہم کیں۔
یہ بھی پڑھیں : سوات، بچوں کی لڑائی پر دو گروپوں میں تصادم، وکیل جاں بحق،7زخمی
مشیرِ خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیشِ نظر وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے رمضان پیکج کی رقم میں 25 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔





