سوات، بچوں کی لڑائی پر دو گروپوں میں تصادم، وکیل جاں بحق،7زخمی

شہزاد نوید
سوات کے علاقے سیدو شریف میں بچوں کی معمولی لڑائی نے خونی تصادم کی شکل اختیار کر لی جس کے نتیجے میں ایک وکیل جاں بحق اور دونوں فریقین کے سات افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سیدو شریف کی حدود میں دو فریقین کے درمیان تکرار کے بعد اسلحہ آتشیں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، جس کی زد میں آکر عطاء اللہ جان ایڈوکیٹ جاں بحق ہو گئے۔

فائرنگ کےتبادلے میں ایک فریق کے فضل اللہ، محمد سرتاج اور منصور زخمی ہوئے جبکہ دوسرے فریق کے فضل خالق، فضل رحیم، حبیب اللہ اور اشفاق کو گولیاں لگیں۔

واقعے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو کیجولٹی ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

Scroll to Top