کولمبو:آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سب سے دلچسپ اور ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ اے کا میچ اتوار 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے، لیکن متوقع بارش نے اس میچ کی غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹس کے مطابق میچ کے دن کولمبو میں گرج چمک کے ساتھ طوفان اور بارش کا امکان 50 فیصد ہے۔
شام 6 بجے کے قریب شہر میں تقریباً 2.1 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے، جس سے کھیل متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
اگر یہ اہم میچ بارش کی نذر ہو جاتا ہے تو آئی سی سی کے قوانین کے مطابق دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔
پاکستان نے گروپ اے کے ابتدائی دونوں میچ جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے، جبکہ بھارت بھی اپنے آغاز کو بہتر بنانے کے لیے میدان میں اترا ہے۔
اس میچ کا نتیجہ نہ صرف گروپ کی صورتحال پر اثر ڈالے گا بلکہ ٹیموں کے مستقبل کے امکانات بھی اس پر منحصر ہوں گے۔
شائقین اور کرکٹ ماہرین دعا کر رہے ہیں کہ بارش سے میچ متاثر نہ ہو تاکہ پاکستان اور بھارت کی بھرپور کارکردگی کے ساتھ مقابلہ مکمل ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سردار تبارک علی مسلم لیگ (ن) میں شامل
دونوں ٹیموں کی فارم کھلاڑیوں کی کارکردگی اور جذباتی جوش کے سبب یہ میچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا سب سے زیادہ دیکھے جانے والا اور یادگار مقابلہ بن سکتا ہے۔
کرکٹ شائقین نے کولمبو میں بارش کے باوجود اپنی نظریں اس میچ پر مرکوز کر دی ہیں اور ہر کوئی چاہتا ہے کہ یہ ہائی وولٹیج مقابلہ مکمل طور پر کھیلا جائے۔





