سینئر سیاستدان زعیم قادری انتقال کر گئے

پنجاب کی سیاست کا ایک متحرک اور روش باب بند ہو گیا ،عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما سید زعیم حسین قادری نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق وہ عارضۂ قلب میں مبتلا تھے اور تین روز قبل ڈیفنس کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کروائے گئے تھے تاہم ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہو سکے۔

سید زعیم حسین قادری کا شمار پنجاب کے سرگرم اور بے باک سیاسی رہنماؤں میں ہوتا تھا وہ اس وقت عوام پاکستان پارٹی کے پنجاب ترجمان کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

زعیم قادری اس سے پہلے وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکنِ پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے اور حکومتی ترجمان کی ذمہ داریاں بھی سنبھالتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھر میں مشہور شنکر چپلی کباب مردان کے مالک حاجی عمر خطاب انتقال کرگئے

مختلف رہنماؤں نے مرحوم کی سیاسی خدمات، جرات مندانہ مؤقف اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کی گئی جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی مغفرت و درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

Scroll to Top