پاکستان تحریک انصاف باڑہ کے جنرل سیکرٹری سلمان آفریدی نے پارٹی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو جیل کے اندر رکھنے پر خوش ہیں۔
جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی باڑہ سلمان آفریدی نے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ ہماری لیڈر شپ نے کرسی کی خاطر گٹھ جوڑ کر لیا۔
سلمان آفریدی نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت کو بانی کی رہائی یا بیماری سے کوئی غم نہیں وہ بانی کو جیل میں رکھنے پر خوش ہے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے کارکنان کا پشاور ٹول پلازے پر جاری احتجاج بد انتظامیوں کا شکار ہو گیا ہے اور کارکنان دو مختلف گروپوں میں تقسیم ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جیل ڈاکٹروں نے غفلت برتی تو عمران خان کی بینائی بھی جا سکتی ہے، محمود اچکزئی
ایک گروپ صوابی جانے کے حق میں ہے جبکہ دوسرا گروپ پشاور انٹرچینج کو بند کرنے پر اصرار کر رہا ہے، احتجاج میں شامل دیگر کارکنان بھی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔





