آئی سی سی نے پاک بھارت میچ سے پہلے ایشیائی کرکٹ سربراہان کا اجلاس طلب کر لیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت میچ سے قبل ایشیائی ممالک کے کرکٹ بورڈ سربراہان کو مدعو کر کے کشیدہ تعلقات میں بہتری کے لیے قدم اٹھایا ہے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ یہ اجلاس 15 فروری کو ٹی 20 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے قبل کولمبو میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا اور افغانستان کے سربراہ شامل ہوں گے۔

صدر امین الاسلام  نے وضاحت کی کہ سربراہان کا یہ اجتماع صرف رسمی ملاقات نہیں بلکہ مکالمے کا پلیٹ فارم ہوگا تاکہ بگڑتے تعلقات اور مسائل پر بات چیت کی جا سکے اور ورلڈکپ سے قبل عالمی کرکٹ کے ماحول کو بہتر بنایا جا سکے۔

امین الاسلام نے کہا آئی سی سی کی خواہش ہے کہ 15 فروری سے قبل یہ اجلاس ہو اور بامعنی مذاکرات انجام پائیں تاکہ ایشیائی ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہو اور کرکٹ کا کھیل صحیح معنوں میں جیتے۔

Scroll to Top