ایبٹ آباد اور پشاور کے بعد کن اضلاع میں شام کی عدالتیں قائم ہوں گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ایبٹ آباد اور پشاور کے بعد کن اضلاع میں شام کی عدالتیں قائم ہوں گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ایبٹ آباد اور پشاور کے بعد صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی شام کے اوقات میں عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ نے سوات، مردان، ڈی آئی خان، بنوں اور کوہاٹ میں شام کی عدالتیں فعال کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اس سلسلے میں متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے 54ویں اجلاس کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس کی جانب سے ملک بھر میں شام کے اوقات میں عدالتیں کھولنے کا فیصلہ کیا تھا ،تمام مذکورہ ڈویژنل ہیڈکواٹرز میں شام کے اوقات کی عدالتیں کھولی جائیں۔

ہدایت نامے کے مطابق شام کی عدالتوں میں بالخصوص وراثت، خواتین اور بچوں سے متعلق مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا تاکہ زیر التوا کیسز میں کمی لائی جا سکے اور سائلین کو فوری ریلیف فراہم ہو۔

Scroll to Top