اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے اعزاز میں ایک عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے سرکردہ رہنماؤں اور اراکینِ پارلیمنٹ نے شرکت کی۔
تقریب کو اپوزیشن کے باہمی روابط اور مشاورت کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پرانے پنکھے دے کر انرجی سیونگ پنکھے حاصل کرنے کا طریقہ کار جانئے
عشائیے میں مولانا فضل الرحمن بطور خاص شریک ہوئے۔ اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر اور مصطفیٰ نواز کھوکھر سمیت دیگر پارلیمنٹرینز بھی موجود تھے۔
تقریب میں علی امین گنڈاپور، بیرسٹر گوہر علی خان اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بھی شریک ہوئے۔
تقریب کے دوران اپوزیشن ارکان نے مولانا فضل الرحمن کا استقبال کرتے ہوئے ان سے فرداً فرداً مصافحہ کیا، جبکہ علی امین گنڈاپور نے بھی کھڑے ہو کر ان سے مصافحہ اور گلے ملے۔





