عوام ہو جائیں تیار؟ پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

عوام کے لیے ایک اور ممکنہ مہنگائی کی خبر سامنے آگئی ہے، پٹرولیم مصنوعات آج سے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

 آئندہ قیمتوں کے جائزے میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 39 پیسے تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی مہنگا ہو سکتا ہے اور اس کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی تقریباً 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان بتایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) قیمتوں سے متعلق حتمی سمری کل وزارتِ پٹرولیم کو ارسال کرے گی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ اوگرا اور وزارتِ خزانہ وزیرِاعظم سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

Scroll to Top