پاک بھارت میچ کے دوران قومی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اہم بیان دیا ہے، جس میں انہوں نے دعا کی کہ جس طرح میدانِ جنگ میں پاکستان کو فتح حاصل ہوئی، اسی طرح کرکٹ کے میدان میں بھی کامیابی نصیب ہو۔
جرمنی کے شہر میونخ میں ایک انٹرویو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ میری دعا ہے کہ پاکستان میچ جیتے اور 25 کروڑ عوام کو وہ خوشی ملے جو جنگ کے میدان میں فتح پر ملی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ دن قبل آئی سی سی کی دوڑ میں بھی پاکستان اور بنگلہ دیش کی کامیابی سے خوشی ہوئی، اور یہ ہمیں حوصلہ دیتی ہے کہ قومی ٹیم کرکٹ کے میدان میں بھی بہترین کارکردگی دکھائے۔
خواجہ آصف کے اس بیان نے شائقین کو امید دلائی ہے کہ پاکستان کی ٹیم پاک بھارت میچ میں بہترین کھیل پیش کرے گی اور عوام کے لیے خوشی کا سبب بنے گی۔





