2026 کا پہلا چاند گرہن کب ہوگا، اور کیا پاکستان کے آسمان پر یہ نظارہ دیکھا جا سکے گا؟ جانئے

2026 کا پہلا چاند گرہن کب ہوگا، اور کیا پاکستان کے آسمان پر یہ نظارہ دیکھا جا سکے گا؟ جانئے

سائنسدانوں کے مطابق 2026 کا پہلا مکمل چاند گرہن یعنی بلڈ مون 3 مارچ کو ہوگا، اور اس موقع پر آسمان سرخ روشنی سے منور ہو جائے گا۔

گرہن کے دوران چاند کی رنگت اس وقت سرخ ہوتی ہے جب زمین، سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے اور چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزرتا ہے۔ اس دوران سورج کی روشنی براہِ راست چاند تک نہیں پہنچتی اور زمینی فضا کے ذریعے نیلی روشنی کے مقابلے میں سرخ روشنی زیادہ مڑ جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گرہن کے دوران چاند سرخ دکھائی دیتا ہے اور اسے اکثر بلڈ مون کہا جاتا ہے۔

تاہم، بدقسمتی سے پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو براہِ راست دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ یہ نظارہ زیادہ تر وسطی اور شمالی امریکا، شمال مشرقی ایشیا، آسٹریلیا اور وسطی بحر الکاہل میں دیکھنے کو ملے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق 3 مارچ کو دوپہر 2 بج کر 50 منٹ پر چاند گرہن کا آغاز ہوگا، اور مکمل گرہن پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بج کر 33 منٹ پر ہوگا۔

اگرچہ پاکستان کے شائقین اس قدرتی مظہر کا براہِ راست مشاہدہ نہیں کر سکیں گے، لیکن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لائیو اسٹریمز کے ذریعے یہ شاندار منظر دیکھنا ممکن ہوگا، جس سے دلچسپی رکھنے والے پوری دنیا میں ہونے والے بلڈ مون کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

Scroll to Top