میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل، انتظار کے باوجود پی ٹی آئی کا کوئی رہنما نہ پہنچ سکا، عمران خان کا طبی معائنہ شروع

میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل، انتظار کے باوجود پی ٹی آئی کا کوئی رہنما نہ پہنچ سکا، عمران خان کا طبی معائنہ شروع

اسلام آباد میں بانی پاکستان تحریک انصاف، عمران خان کے طبی معائنے کے لیے ہسپتالوں کے بہترین ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل ٹیم آج ڈھائی بجے سے اڈیالہ جیل میں موجود ہے۔ میڈیکل ٹیم نے PTI قیادت کی نمائندگی کے لیے انتظار کیا، تاہم حکومت کی جانب سے کئی بار دعوت دینے کے باوجود تحریک انصاف کے کسی بھی رہنما نے عمران خان کے چیک اپ میں شرکت نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق، اگر کسی بھی رہنما کی جانب سے ہسپتال میں شرکت نہ ہوئی تو میڈیکل ٹیم فوری طور پر عمران خان کے طبی معائنے کا عمل شروع کر دے گی۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عمران خان کی صحت کے حوالے سے سیاسی حلقوں میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔ میڈیکل ٹیم میں اسلام آباد کے معروف ہسپتالوں کے ماہر ڈاکٹر شامل ہیں، جو بانی PTI کا مکمل طبی معائنہ کریں گے۔

مختلف ہسپتالوں کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی جہاں سابق وزیراعظم کا آنکھوں کا تفصیلی معائنہ شروع کر دیا گیا۔
جیل انتظامیہ کے مطابق میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں معائنہ کیا جا رہا ہے اور ٹیم ضروری طبی آلات اور ادویات اپنے ہمراہ لائی ہے۔ سابق وزیراعظم کے مکمل طبی چیک اپ کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

Scroll to Top