آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں آج روایتی حریف آمنے سامنے ہیں۔
پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں کولمبو کے تاریخی آر پریما داسا کرکٹ سٹیڈیم پہنچ چکی ہیں،کچھ ہی دیر میں ٹاس ہوگا اور ہائی وولٹیج میچ کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم سخت سیکیورٹی میں سٹیڈیم پہنچی تو شائقینِ کرکٹ نے بھرپور استقبال کیا، جبکہ بھارتی ٹیم بھی جوش و خروش کے عالم میں میدان میں داخل ہوئی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اس بڑے معرکے کے لیے کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے اور شائقین کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہیں۔
دنیا بھر میں کرکٹ فینز کی نظریں اس سنسنی خیز مقابلے پر جمی ہوئی ہیں، جہاں ہر گیند اور ہر رن میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے۔
روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے اس ہائی وولٹیج میچ کا تماشائیوں کو شدت سے انتظار ہے۔
اسٹیڈیم کھچا کھچ بھر چکا ہے اور شائقین اپنی اپنی ٹیموں کی حمایت میں نعرے لگا رہے ہیں۔





