پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد عوام پر ایندھن کے مہنگے ہونے کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ نئی قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہیں۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ براہ راست ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں پر اثر ڈالے گا، جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا خیبرپختونخوا میں راستوں کی بندش پر شدید ردعمل

شہریوں نے قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

یہ اضافہ تیل کی عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور ملکی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمتوں کے توازن کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

Scroll to Top