پشاور: کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید کی وژن اور سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد کی خصوصی ہدایات کے تحت شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے، شہریوں کی جائیدادیں بچانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
پشاور پولیس نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران قبضہ مافیا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ اور انفارمیشن بیسڈ کریک ڈاؤن کیے۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں 13 ہزار مرلہ زمین پر غیر قانونی قبضے واگزار کرا کر اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔
مالی لین دین کے تنازعات حل کر کے 43 کروڑ 78 لاکھ روپے مالکان کو واپس دلائے گئے۔ گھریلو اور جائیدادی تنازعات کو نئی حکمتِ عملی کے تحت فوری اور غیر جانبدارانہ انداز میں حل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی دھرنا ختم، شاہراہیں کھل گئیں، کارکنان قیادت پر برس پڑے
سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے ملک سعد شہید پولیس لائن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں شہریوں کے اعتماد کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کی گئیں اور پولیس کی پیشہ ورانہ ایمانداری کی عکاسی کرتی ہیں۔
پشاور پولیس نے مختلف سٹریٹ کرائمز جیسے راہزنی، ڈکیتی، چوری، موٹر کار اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 34 گینگز کے 68 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری نقد رقم، 27 تولے سونا، 24 قیمتی گاڑیاں، 144 موٹر سائیکلیں، 251 موبائل فونز، اسلحہ اور دیگر مسروقہ اشیاء برآمد کی گئیں۔
اس دوران انتہائی مطلوب 8 گینگز کی نشاندہی کی گئی جن میں سے 4 گینگز کو مکمل طور پر قلع قمع کیا گیا۔ خطرناک سنیچرز کے خلاف پولیس مقابلوں کے باعث جرائم کی شرح میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔
کیپٹل سٹی پولیس نے گذشتہ ڈھائی ماہ میں 331 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کیے، جن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 1199 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : حساس مقامات، سرکاری عمارات اور رمضان سیکیورٹی کے لیے آئی جی پی کے سخت احکامات جاری
اس کے علاوہ اسلحہ نمائش، ڈالہ کلچر، ہوائی فائرنگ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف 1824 مقدمات درج
1859 ملزمان گرفتار، قبضے سے 141 کلاشنکوف، 287 رائفلیں، 2170 پستول، 36 شاٹ گنز، 2 ہینڈ گرینیڈ اور 153,139 مختلف بور کے کارتوس برآمد ہے
منشیات کے خلاف بھی پولیس نے بھرپور کارروائی کی 2630 مقدمات درج, 2963 ملزمان گرفتار، قبضے سے 657 کلوگرام چرس، 326 کلوگرام آئس، 39 کلوگرام ہیروئن، 15 کلوگرام افیون اور بھاری مقدار میں شراب برآمدکی
سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کہا کہ کیپٹل سٹی پولیس پشاور عوامی خدمت، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کو مزید بہتر بنانے کے لیے سماج دشمن عناصر کے خلاف مؤثر اور بلا امتیاز کارروائیاں آئندہ بھی اسی عزم کے ساتھ جاری رکھے گی۔





