مستند ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی تازہ ترین رینکنگ میں افغان پاسپورٹ کو دنیا بھر میں سب سے کمزور قرار دے دیا گیا ہے۔ انڈیکس کے مطابق افغان پاسپورٹ 101 کی پست ترین درجہ بندی پر آ گیا ہے، جس سے اس کے حامل شہریوں کی عالمی سفر کی صلاحیت شدید محدود ہو گئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق افغان پاسپورٹ کی یہ کمزور درجہ بندی بدترین سفارتی تعلقات، انتظامی ناکامی اور بڑھتے ہوئےسکیورٹی خطرات سے جڑی ہوئی ہے۔ افغانستان واحد ایسا ملک ہے جس کے پاسپورٹ کے حامل افراد صرف 25 ممالک میں سفر کر سکتے ہیں۔
ماہرین نے کہا کہ افغان طالبان کی انتہا پسندانہ پالیسیاں نہ صرف افغان شہریوں کی سلامتی بلکہ پورے خطے کے لیے خطرہ بن رہی ہیں۔ اس کے نتیجے میں افغان شہری عالمی سطح پر سفری اور معاشی طور پر تنہا ہو رہے ہیں۔
سیکیورٹی اور انتظامی بحران کے علاوہ، افغان شہریوں کے لیے ویزا حاصل کرنا بھی شدید مشکل ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے ملک کے بین الاقوامی روابط مزید محدود ہو رہے ہیں۔





