کاشف الدین سید
حکومت خیبر پختونخوا کےمحکمہ داخلہ و قبائلی امور کے زیر اہتمام غیر قانونی غیر ملکیوں کی کیمپس اور شہری علاقوں سے واپسی کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے کی۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری ایف ایس سی نے بتایا کہ کیمپس اور شہری علاقوں سے غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے آگاہ کیا کہ سیفران کی جانب سے 43 کیمپس کی ڈی نوٹیفکیشن کے بعد مختلف اضلاع میں 8 کیمپس ، مکمل طور پر خالی کرائے جا چکے ہیں۔
اب تک 1 ڈویژن کی جانب لاکھ 71 ہزار 448 غیر قانونی غیر ملکی کیمپس سے رضا کارانہ طور پر واپس جاچکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 7 لاکھ 2 ہزار 216 آئی ایف ہولڈرز 2 لاکھ 63 ہزار 245 پی او آر کارڈ ہولڈرز اور 79 ہزار 507 اے سی سی کارڈ ہولڈرز مختلف بارڈرز کے ذریعے اپنے اپنے ممالک روانہ ہو چکے ہیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کم آبادی والے مزید 9 کیمپس کو ایک ہفتے کے اندر خالی کرایا جائے گا ۔
جن کیمپس کو خالی کرانے کی ہدایت کی گئی ان میں باسو میرا اور پڈھانا (ضلع ہری پور) براری اور اتمانزئی (مانسہرہ ) حاجی زئی اور منڈا (چارسدہ) خراسان (پشاور) در سمند اور کہی (ہنگو) شامل ہیں۔





